4. گمراہ فرقے

  • A Glimpse at the Deviant Sects – Shaykh Saaleh bin Fawzaan Al-Fawzaan

    نام کتاب:  گمراہ فرقو ں کا مختصر تعارف

    مصنف:  فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ

    ترجمہ  :  طارق بن علی بروہی

    مصدر:     لمحة عن الفرق الضالة۔


    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ فرماتے ہیں:

    فرقوں کے بارے میں بیان کرنا محض تاریخ نویسی نہیں کہ جس کا مقصد فرقوں کے بارے میں صرف معلومات حاصل کرنا ہو۔جیسا کہ تاریخی واقعات کے بارے میں پڑھا جاتا ہے۔ بلکہ فرقوں کے بارےمیں جاننا اس سے بڑھ کر اہمیت اور اس سے اعلی مقصد کا حامل ہےاور وہ یہ کہ ان فرقوں کے شر اور ان کی بدعات سے بچا جائے اور فرقہ اہل سنت والجماعت کو لازم پکڑنے پر ابھارا جائے۔

    مخالف وگمران فرقوں کو بدعات وگمراہیوں کو ترک کرنا محض ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے سے حاصل نہیں ہوسکتا بلکہ یہ تو ان کے بارے میں جاننے اور فرقۂناجیہ (نجات پانے والے فرقے) کے بارے میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہی ممکن ہے۔

    یہ جانا جائے کہ اہل سنت والجماعت کہ جن کے ساتھ ہونا ہر مسلمان پر واجب ہے کون ہیں ان کے کیا اوصاف ہیں؟ اور ان کے مخالف فرقے کونسے ہیں؟

    ان کے کیا مذاہب اور کیا شبہات ہیں ؟    تاکہ ان سے خبردار رہ کر بچا جاسکے۔

    کیونکہ ’’من لا یعرف الشر یوشک ان یقع فیہ‘‘ (جو شر کو نہیں جانتا قریب ہے کہ وہ اس میں مبتلا ہوجائے)۔ 

  • Correct Salafee stance regarding Ahl-ul-Bida’ah – Shaykh Rabee bin Hadee Al-Madkhalee

    اہلِ بدعت کے بارے میں صحیح سلفی مؤقف   

    فضیلۃ الشیخ ربیع بن ہادی المدخلی حفظہ اللہ

    (سابق صدر شعبۂ سنت، مدینہ یونیورسٹی)

    ترجمہ: طارق علی بروہی

    مصدر: المؤقف الصحيح من أهل البدع۔

    پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    فضيلة شيخنا العلامة / الشيخ ربيع بن هادي المدخلي حفظه الله .

    السلام عليكم ورحمة الله وبركاته …………. وبعد

    شیخ صاحب اللہ تعالی آپ کی حفاظت فرمائے، یہ بات یقیناً آپ پر مخفی نہیں ہے کہ کسی کی صحبت اختیار کرنے کی وجہ سے صحبت اختیار کرنے والے پر خواہ اچھے ہوں یا برےکیا کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    آجکل ہمارے بعض سلفی بھائی  بعض ایسے لوگوں سے میل جول رکھنے میں واقع ہوگئے ہیں جو سلفی منہج کی مخالفت کرتے ہیں بطورِ صحبت یا موافقتِ طبع کی بنیاد پر؛ چناچہ کم از کم بھی جو چیز آپ اس قسم کے میل ملاپ رکھنے والے بھائی میں پائیں گے وہ یہ کہ وہ سلفی عقیدے کے مخالف افکار سے نابلد ہوگا، اور منہجی مسائل پر بات کرنے سے بھاگے گا۔

    پس ہم آپ حفظہ اللہ سے یہ چاہتے ہیں کہ آپ کوئی سلفی تربیتی باتیں ہمیں نصیحت فرمائیں؛ اور ایسوں کے ساتھ میل جول رکھنے کے خطرے سے آگاہ فرمائیں، اور آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہ اور آثارِ سلفیہ اس کی خطرناکی واضح کرنے کے سلسلے میں بیان فرمائیں، اور تاریخ میں سے ایسی مثالیں بیان فرمائیں کہ محض اہلِ اہوا کے ساتھ چلنے پھرنے کی وجہ سےکس طرح سے اہلسنت میں سے بعض بدعت کی طرف مائل ہوگئے ۔

    اللہ تعالی آپ کی عمر وعلم میں برکت عطاء فرمائے، اور جزائے خیر سے نوازے۔

    جواب کے لیے مکمل کتاب کا مطالعہ کیجئے۔

  • The Reality of Hizb-ut-Tahreer - Shaykh Muhammad Naasir-ud-Deen Al-Albaanee

  • The reality of Sufism and their position regarding Deen and the principles of 'Ibaadah - Shaykh Saaleh bin Fawzaan Al-Fawzaan

    تصوف کی حقیقت اور اصولِ عبادت ودین کے متعلق ان کا مؤقف   

    فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ

    (سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)

    ترجمہ: طارق علی بروہی

    مصدر: حقیقۃ التصوف ومؤقف الصوفیۃ من اصول العبادۃ والدین۔

    پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    مقدمہ: عبادت کے متعلق صحیح شرعی ضوابط

    تصوف کی حقیقت

    عبادت اور دین کے تعلق سے صوفیہ کا مؤقف

    1- عبادت کو صرف محبت تک محصور کردینا:

    2- دین اور عبادت میں کتاب وسنت کی جانب رجوع نہ کرنا:

    3- پیر طریقت کا مخصوص اذکار ووظائف کرنےکی اپنے مریدوں کو اجازت دینا:

    4- اولیاء کرام کے بارے میں غلو:

    اور اولیاء اللہ کون ہیں:

    5- گانے بجانے اور رقص کے ذریعہ تقرب الہی:

    6- صوفی حال شریف اور شریعت سے بے نیازی:

    خاتمہ

     

     

  • Brief introduction of Qadianism - Various 'Ulamaa

     

    قادیانیت کا مختصر تعارف   

    مختلف علماء کرام

    ترجمہ، ترتیب وعناوین: طارق علی بروہی

    مصدر: مختلف مصادر (ویب سائٹ سحاب السلفیۃ والآجری پر جمع کردہ مواد سے)

    پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    مقدمہ

    قادیانی صرف فرقہ ہی نہیں بلکہ ان کا درحقیقت شمار غیر مسلموں میں ہوتا ہے۔ یہ ایک گمراہ مذہب ہے جو ایسے انواع واقسام کے ظاہری وباطنی کفریات وشرکیات سے لبریز ہےکہ ایک عام مسلمان تک سے وہ مخفی نہيں چہ جائیکہ علماء کرام سے ہو۔ لیکن صدافسوس کے اس گمراہ کن دعوت کے  افراد اور جگہیں مسلمانوں کے مابین خصوصاً عجم میں انگریز سامراج اور ان کے آلۂ کاروں کے ذریعے ہندوستان وپاکستان میں پائی جاتی ہيں، بلکہ عرب میں بھی بعض جہلاء اور شہوات پرست لوگ جن کے دین و دل درہم ودینار کے ساتھ بدلتے ہیں اسے قبول کرتے ہیں۔  پھر  صہیونیت کے غیرمحدود مالی وغیرہ تعاون کا شاخسانہ ہے کہ ان کا باقاعدہ فضائی چینل تک نشر ہوتا ہے ظاہراًبھی اور خفیہ بھی۔ چناچہ الجزائر وغیرہ جیسے عرب ممالک میں بھی ان سے متاثرہ لوگوں کی بڑھتی تعداد کے سبب سے اس تعلق سے بہت سے سوالات پوچھے جانے لگے  کہ ان کے کیا نظریات وگمراہیاں ہيں ۔ اور ہمارے خیال سے اب تک یہاں ان کی سرگرمیاں تقیہ کے ساتھ ہیں جس کے ذریعے وہ چھپ کر اپنا زہر پھیلاتے جارہے ہیں، جیساکہ ضرب المثل میں کہا جاتا ہے، بغیر آگ کے دھواں نہيں ہوتا۔ لہذا واحب ہے کہ نئے سرے سے ان کی حقیقت کو بے نقاب کیا جائے اور اہل علم کے ان کی تکفیر اور ان سے خبردار کرنے کے متعلق فتاویٰ کو نشر کیا جائے۔

    عناوین

    قادیانیت

    شیخ عبدالقادر شیبۃ الحمدحفظہ اللہ

    (مدرس، کلیۃ شرعیہ، جامعہ اسلامیہ)

    قادیانیت کا آغاز

    غلام احمد قادیانی کون ہے؟

    مسیح موعود ہونے کا دعویٰ

    نبوت کا دعویٰ

    اللہ کا بیٹا ہونے کا دعویٰ

    غلام احمد قادیانی کو تمام انبیاء سے افضل قرار دینا

    ہمارے نبی سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبیین ہيں

    قادیانی کے تضادات

    قادیانی کی مخبوط الحواسی

    انگریزوں کا ایجنٹ جہاد کا مخالف

    قادیانیوں کی تکفیر

    دائمی فتویٰ کمیٹی، سعودی عرب کے فتاویٰ

    قادیانیوں سے شادی بیاہ کا حکم

    قادیانی متفقہ طور پر کافر ہیں

    مرزا غلام احمد قادیانی کا دعوئ نبوت سراسر جھوٹ ہے

    مسلمانوں اور احمدیوں میں فرق

    قادیانیوں کا قرآنی آیات سے استدلال اس کا جواب

    از فتویٰ کمیٹی، سعودی عرب

    16 آیات اور ان کاجواب

    شیخ محمد ناصر الالبانی رحمہ اللہ

    قادیانی دجال کے بعض مزیدگمراہ کن عقائد

    قادیانیوں کا بعض احادیث سے استدلال اور اس کا جواب

    از شیخ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ

    قادیانیت کے رد پر علماء اہلحدیث کی بعض کتب

    قادیانی کی تکفیر پر اجماع

    مجمع الفقہ الاسلامی کی قرارداد

    احمدی جماعت کا مختصر تعارف اور بعض کفریہ عقائد، ان کے ٹی وی چینل اور ان کے رد پر لکھی گئی بعض کتب کا ذکر

    از شیخ محمد علی فرکوس حفظہ اللہ

  • Some characteristics of Neo-Khawarij and the reality of ISIS - Various 'Ulamaa

    موجودہ دور کے خوارج کی بعض نمایاں صفات  اور فرقہ داعش کی حقیقت   

    مختلف علماء کرام

    ترجمہ وترتیب: طارق علی بروہی

    مصدر: مختلف مصادر۔

    پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

    ”آخری زمانے میں ایسی قوم نکلے گی جو قرآن تو پڑھیں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ اسلام سے ایسے نکل جائيں گے جیسے تیر اپنے ہدف (شکار) سے نکل جاتا ہے، پھر اس کی طرف واپس نہیں لوٹیں گے۔۔۔وہ ہمیشہ نکلتے رہیں گے (خروج کرتے رہیں گے) یہاں تک کہ ان کا آخری گروہ مسیح الدجال کے ساتھ نکلےگا۔ اگر تم انہیں پالو تو انہیں قتل کردینا۔ یہ انسانوں اور مخلوقات میں سب سے برترین خلائق ہیں“۔

    [احادیث کے حوالہ جات سے ان کی مزید نشانیوں کو اس کتاب میں بیان کیا گیا ہے]

    ہوشیار! خوارج صرف داعش نہیں

    شیخ محمد بن غالب العمری حفظہ اللہ فرماتے ہیں:

    ”خوارج کے لقب کو محض داعش تک محصور کرنے کی کوشش کرنا دوسرے انقلابی، تکفیری اور تخریبی فرقوں کی تحسین کرنے میں داخل ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ےکہ یہ سب خوارج ہیں“۔