Mistakes and prohibitions which occur in the life of a Muslim woman – Shaykh Alee bin Yahyaa Al-Haddadee

ایک مسلمان عورت کی زندگی میں واقع ہونے والی غلطیاں اور منہیات

فضیلۃ الشیخ علی بن یحیی الحدادی حفظہ اللہ

(کلیۃ اصول الدین فیکلٹی سنت اور اس کے علوم میں لیکچرر، جامعہ محمد بن سعود الاسلامیہ، ریاض)

مترجم: طارق علی بروہی

مصدر: أخطاء ومحاذير تقع في حياة المرأة المسلمة

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمدلله وحده والصلاة والسلام على من لانبي بعده وعلى آله وصحبه ومن اتبع سنته واقتفى أثره أما بعد:

میرے مسلمان بھائی، میری مسلمان بہن!

یہ بعض شرعی مخالفات ہیں جو ہمارے معاشروں میں کثرت سے وقوع پذیر ہوتی خصوصاً عورتوں کے یہاں، لہذا میں نے انہيں یہاں بطور نصیحت اور ان سے خبردار کرنے کی خاطر ذکر کیا ہے ، ساتھ میں ان مذکورہ مخالفتوں کی حرمت پر کتاب وسنت کے دلائل بھی بیان کیے ہیں۔ مولیٰ کریم سے دعاء ہے کہ وہ ہمارے ساتھ لطف وکرم کا معاملہ فرمائے، ہماری بداعمالیوں سے درگزر فرمائے، ہماری مغفرت فرمادے اور ہمارے گناہوں اور عیوب کی پردہ پوشی فرمادے، اور ہماری جتنی حیات باقی ہے اس میں ہم پر رحم فرمائے اور ہماری حفاظت فرمائے بے شک وہ جواد وکریم ہے۔

جن غلطیوں اور منہیات کی شیخ نے نشاندہی فرمائی وہ مندرجہ ذیل ہیں:

1- جادوگروں، کاہنوں اورعاملوں کے پاس جانا

2- تعویذ گنڈے لٹکانا

3- بُرج اور ستاروں کا حال دیکھنا

4- شرعی حجاب کے بارے میں کوتاہی کا شکار ہونا

5- اجنبی مرد کے ساتھ خلوت (تنہائی) اختیار کرنے کے معاملے میں سستی برتنا

6- عورت کا بلامحرم سفر کرنا

7- بلاضرورت اپنے گھر سے باکثرت نکلنا

8-  جدید وسائل مواصلات کا غلط استعمال کرنا

9- مسلمان مردوعورتوں کی عزت پر ناحق اپنی زبان طعن دراز کرنا

10- چغل خوریاں کرتے پھرنا

11- ان چیزوں کے ساتھ زیب وزینت اختیار کرنا جن کے ساتھ زینت اختیار کرنے کو اللہ تعالی نے حرام قرار دیا ہے

12- فلمیں (ڈرامے) دیکھنا اور گانے (میوزک) سننا

13- تصویر کشی (فوٹوگرافی ) کا فتنہ

تفصیل کے لیے مکمل مقالہ پڑھیں۔

muslim_aurat_ghaltiyan_manhiyaat