Introduction and importance of the book “Al-Usool-uth-Thalatha” – Various ‘Ulamaa

تعارف واہمیت کتاب ’’اصول ثلاثہ‘‘

مختلف علماء کرام

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: شروحات ثلاثۃ الاصول۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

شیخ صالح بن عبدالعزیز آل الشیخ حفظہ اللہ کتاب ’’الاصول الثلاثۃ وادلتھا‘‘ از امام محمد بن عبدالوہاب  رحمہ اللہ  (1115ھ- 1206ھ) کی شرح کرتے ہوئے اس کے مقدمے میں فرماتے ہیں:

یہ رسالہ’’ثلاثۃ الاصول‘‘شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب  رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔ رسالہ ثلاثۃ الاصول ہر مسلمان کے لیے ایک اہم رسالہ ہے۔ اور علماء یعنی ہمارے علماء اس کی شرح کا خاص اہتمام فرمایا کرتے تھے۔ اور اہل علم کی کتب میں سے سب سے پہلے اس کی شرح فرمایا کرتے تھے۔ وہ اس لیے کیونکہ اس میں قبر کے تین سوالوں کے جواب ہیں یعنی وہ سوال جو دو فرشتے بندے سے اس کے رب، اس کے دین اور نبی کے متعلق پوچھتے تھے۔ اور یہ تین اصول ہوگئے یعنی بندے کے لیے اپنے رب کی معرفت جو کہ اس کا معبود ہے، اور بندے کے لیے اس کے دین کی معرفت یعنی دین اسلام کی معرفت دلائل کے ساتھ، اور بندے کے لیے اس کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معرفت۔ یہاں سے اس رسالے کی اہمیت کا معلوم ہوتا ہے کیونکہ اس میں اصول توحید اور اصول دین میں سے بہت سی باتوں کا ذکر ہے۔

تفصیل جاننے کے لیے مکمل مقالہ پڑھیں۔

taruf_ahmiyat_usool_e_thalatha