The Harms & Corruptions of Media Debates by so-called Salafees/ Ahlulhadith with Deviants these days

موجودہ دور میں سلفی اہلحدیث کہلانے والوں کے مخالفین فرقوں کے ساتھ میڈیا پر مناظرے اور ان کے نقصانات ومفاسد

ترجمہ: طارق بن علی بروہی

مصدر: مختصرا ًماخوذ من الفوائد العقدية والقواعد المنهجية المستبطة من تأصيلات أصول السنة للإمام احمد السلفية نظر ثانی واضافہ شیخ عبید الجابری حفظہ اللہ

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمن الرحیم

1- زیادہ تر ان مناظروں کو کرنے والے اس کی بھرپور اہلیت نہيں رکھتے۔

2- زیادہ تر مناظر حضرات پر تو خود عقیدہ ومنہج کے تعلق سے مؤاخذات ہوتے ہيں۔

3- مذکورہ قسم کے مناظرے ہمارے کبار علماء کرام کا طریقہ نہيں رہا، جنہوں نے اس کے بغیر ہی عقیدۂ سلف پھیلایا ہے۔

4- یہ مناظرے عوام کے دل ودماغ میں وہ شبہات بھی ڈال دیتےہیں جو انہيں کل تک معلوم نہ تھے اور یہ ان کے لیے فتنے کا سبب بن جاتے ہيں۔

5- مناظرہ کرنے والوں اور ان کے حامیوں کے درمیان شدید نفرت اور  جھگڑےتک ہوجاتے ہیں۔

6- زیادہ تر مناظروں میں تو نیت صرف سامنے والے کو ہرانا اور شکست دینا اور اپنی جیت ہوتا ہے خواہ جس طرح سے بھی ہو۔

7- بعض علاقوں میں تو ان نادانوں کی وجہ سے سلفیوں کو شدید حکومتی دباؤ اور آزمائش سے گزرنا پڑتا ہے جہاں وہ کمزور ہوتے ہيں۔

ahlehadees_ahlebidat_munazaray_public