A Short Introduction of the Book “Bahjat Qulub alAbrar” – Shaykh Abdur Rahman Nasir as-Sa’dee

کتاب بهجة قلوب الأبرار کا مختصر تعارف

فضیلۃ الشیخ عبدالرحمن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ المتوفی سن 1376ھ

(سعودی عرب کے مایہ ناز عالم تفسیر سعدی کے مصنف اور شیخ ابن عثیمین وغیرہ کے استاذ)

ترجمہ: طارق بن علی بروہی

مصدر: مختلف مصادر

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمن الرحیم

جامع قسم کی احادیث کے مجموعے اور تشریح پر مبنی کتاب ” بهجة قلوب الأبرار وقرة عيون الأخيار في شرح جوامع الأخبار“ (نیک لوگوں کے دلوں کا سرور اور اچھے لوگوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک جوامع الکلم احادیث کی تشریح کے ذریعے) کے شروع میں مؤلف شیخ عبدالرحمن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ (1307-  1376ھ) اس کا مختصر تعارف کرواتے ہوئے فرماتے ہیں:

جو کوئی اس کتاب کے مختصر اور واضح ہونے کے باوجود اس پر غور و فکر کرے گا تو وہ اسے تمام علوم نافعہ پر مشتمل پائے گا جیسے :

علمِ توحید، اصول، عقائد، علم ِسیر و سلوک الی اللہ، دینی  و دنیاوی و طبی علم ِاخلاق و آداب، تمام ابواب فقہ میں سے علمِ فقہ و احکام جیسے عبادات و معاملات و نکاح وغیرہ ، اور ان کے احکام ، مآخذ، اصول و قواعد کا بیان، اور مختلف انواع کی اصطلاحات و نفع بخش مقامات کے علوم، اور ایسی رہنمائیاں جو عام و خاص ، دینی و دنیاوی منافع کو پانے اور  ضرر و نقصان کو دور کرنے پر مشتمل ہيں۔

اور یہ سب کی سب ماخوذ و مستفاد ہيں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلمات سے اللہ تعالی کے بے شمار درود و سلام ہوں آپ پر، اس طرح کے اس کتاب میں جامع اور نفع سے بھرپور احادیث کی شرح کا انتخاب کیا گیا ہے، جیسا کہ آپ عنقریب دیکھیں گے۔

اور یہ سب اللہ کے فضل و رحمت سے ہے۔۔۔اور اللہ اکیلا ہی قابل حمد و تعریف ہے([1])۔


[1] اس کتاب کی منتخب احادیث کو تعلیم و ترجمے کے لیے  ہمارے آنے والے موسم سرما علمی دورہ 2020 مانجھند، سندھ کے لیے مقرر کیاگیا ہے۔ اس میں ضرور شرکت فرما کر اجر و استفادہ حاصل کریں۔  تفصیل کے لیے ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ فولو کیجئے۔(توحید خالص ڈاٹ کام)

behjatul_quloob_il_abraar_mukhtasar_taruf