How to get rid of oppression and corruption of the rulers? – Shaykh Muhammad Naasir-ud-Deen Al-Albaanee

حکمرانوں کے ظلم اور کرپشن سے نجات کیسے حاصل ہو؟

فضیلۃ الشیخ محمد ناصرالدین البانی رحمہ اللہ  المتوفی سن 1420ھ

(محدث دیارِ شام)

ترجمہ: طارق بن علی بروہی

مصدر: قاموس البدع 767۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمن الرحیم

بلاشبہ حکمرانوں کے ظلم سے خلاصی پانے کا طریقہ یہی ہے کہ تمام مسلمان اپنے رب کے حضور تائب ہوں اور اپنا عقیدہ صحیح کریں، اور اپنی  اور اپنے اہل وعیال کو  صحیح اسلام پر تربیت کریں۔۔۔

البتہ ان سے خلاصی پانے کا یہ طریقہ نہيں ہے جو بعض لوگوں کو وہم ہے کہ اسلحے کے ذریعے حکمرانوں کے خلاف بغاوت کرکے عسکری انقلاب کے طریقے سے ان سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ کیونکہ بلاشبہ ان میں اس دور کی بدعت ہونے  کے ساتھ ساتھ ان شرعی نصوص کی بھی مخالفت پائی جاتی ہے  جو انسانوں کو سب سے پہلے خود اپنی حالت بدلنے کا حکم دیتی ہیں۔

لہذا ضروری ہے کہ قاعدے کی اصلاح کی جائے تاکہ اس پر عمارت کی بنیاد رکھی جائے۔

hukkam_zulm_corruption_nijat_kaisay