Advice of Shaykh Rabee' bin Hadee Al-Madkhalee on 20, Muharram 1435 Hijree

شیخ ربیع المدخلی حفظہ اللہکی نصیحت   

فضیلۃ الشیخ ربیع بن ہادی المدخلی حفظہ اللہ

(سابق صدر شعبۂ سنت، مدینہ یونیورسٹی)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: سلفی انٹرنیٹ ریڈیو میراث الانبیاء کی مجالس میراث الانبیاء التاصیلیۃ کے افتتاح کے موقع پر خطاب بتاریخ 20 محرم، 1435۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الحمدلله والصلاة والسلام على رسول الله وعلى آله وصحبه ومن اتبع هداه أما بعد:

ہم اللہ تعالی کا اس کی ظاہری وباطنی نعمتوں ،  ہم پر اسلام کا انعام فرمانے اور اس عظیم منہج  یعنی منہج سلف صالحین پر گامزن رکھنے پر شکر ادا کرتے ہیں۔ اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کے بعد میں شیخ خالد باقیس کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جو اس ریڈیو میراث الانبیاء کے سرپرست ہیں جو سلفی دعوت کی نشرواشاعت میں پیش پیش ہے اللہ تعالی انہیں جزائے خیردے۔ اور ہمیں اور انہیں حق بات پر ثابت قدمی عطاء فرمائے۔ اور ان حریص طلاب العلم کا بھی شکرگزار ہوں کہ جو اس ویب سائٹ میراث الانبیاء اور اس کے ریڈیو سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔

 میں انہیں  کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تمسک اختیار کرنے اور جبڑوں کے ساتھ مضبوطی سے پکڑنے کی وصیت کرتا ہوں جیسا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی وصیت فرمائی ہے۔ اور میں انہیں طلب علم میں سخت محنت کرنے کی وصیت کرتا ہوں۔ کیونکہ امت کو ایسے علماء کی شدید ضرورت ہے جو انہيں اللہ تعالی کی دعوت حق صحیح طور پر پہنچائيں صحابہ کرام اورسلف عظام کے طریقے پر۔ ممکن نہیں کہ دعوت الہی کی صحیح طور پر تبلیغ ہو الا یہ کہ ایسے علماء حق موجود ہوں جو کتاب اللہ وسنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عالم ہوں۔ اور یہ حاصل نہيں ہوسکتا جب تک نوجوان علم نافع کے حصول میں انتہک محنت نہ کریں اور انہیں ان کے اصلی مصادر یعنی کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور کتب سلف صالحین سے حاصل نہ کریں۔ وہ کتب کہ جو سلفی منہج بیان کرتی ہيں اس کی وضاحت کرتی ہیں اور اس کے مخالف بدعات وگمراہی اور اہل بدعت کو بھی واضح کرتی ہيں۔

اور میں انہیں بھائی چارے، جڑ کر رہنے، نیکی وتقوی اور دعوت الہی کو صحیح طور پر نشر کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی وصیت کرتا ہوں۔ اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ وہ ہمارے نوجوانوں کو اس بات کی توفیق دے اور ان میں سے ایک ایسی صالح نسل پیدا کرے جو توحید وسنت کا عَلَم بلند کریں۔ اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ وہ اسے حقیقت بنادے۔ بے شک ہمارا رب دعائوں کا سننے والا ہے۔

وصلى الله على نبينا محمد وعلى آله وصحبه وسلم۔