عظیم ترین ہجرت دلوں کی ہجرت ہے – شیخ صالح بن فوزان الفوزان

عظیم ترین ہجرت دلوں کی ہجرت ہے – شیخ صالح بن فوزان الفوزان

 0.00

The migration of hearts is the greatest type of migration – Shaykh Saaleh bin Fawzaan Al-Fawzaan

عظیم ترین ہجرت دلوں کی ہجرت ہے   

فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ

(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: أعظم أنواع الهجرة – هجرة القلوب

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے ہیں جو فضل واحسان والا ہے کہ جس نے اپنے بندوں پر دلوں کی اور اجسام کی ہجرت مشروع قرار دی ہے۔ اور ان دونوں ہجرتوں کو رہتے زمانوں تک باقی رکھا ہے۔ اور ہمارے لیے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت میں بہترین نمونہ موجود ہے، جسے ہم ان کے نقش قدم پر چل کر، ان کے نہج پر گامزن رہ کر، ان کی اقوال، افعال اور اخلاق میں اقتداء کرکے حاصل کرسکتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالی نے آپ کو اس بات کا حکم دیا ہے:

﴿لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللّٰهَ وَالْيَوْمَ الْاٰخِرَ وَذَكَرَ اللّٰهَ كَثِيْرًا﴾ (الاحزاب: 21)

(بلاشبہ یقینا ًتمہارے لیے اللہ کے رسول میں بہترین نمونہ ہے، ہر اس کے لیے جو اللہ اور یوم آخر کی امید رکھتا ہو اور اللہ کو بہت زیادہ یاد کرتا اس کا ذکر کرتا ہو)

ماہ محرم کی ابتداء میں لوگ اپنے خطبات، تقریروں او رمیڈیا پر باکثرت ہجرت کا ذکر کرتے ہیں۔ غالباً ان کی باتیں ایک تاریخی قصہ کے طور پر اسے بیان کرنے سے آگے نہيں بڑھتی کہ جس سے ان گنتی کے کچھ خالی دنوں کو بھر دیا جاتا ہے۔ پھر اسے یونہی چھوڑ دیا جاتا ہے او ربھلا دیا جاتا ہے کہ اس کا نفوس پر کوئی اثر نہیں رہتا اور نہ اسے اپنے اعمال واخلاق میں نمونہ بنایا گیا ہوتا ہے۔ بلکہ  اس ہجرت کے ذکر کو ایسی سالانہ عادت سے بڑھ کر حیثیت نہیں دی جاتی کہ جسے بنا فقہ وفہم اور اس کے مدلول پر عمل کے بغیر محض زبانوں پر دہرا لیا جائے۔

تفصیل کے لیے مکمل کتابچہ پڑھیں۔