Explanation of Al-Qawa'id-ul-Arba' – Shaykh Saaleh bin Fawzaan Al-Fawzaan

شرح القواعد الاربع   

فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ

(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)

ترجمہ و ترتیب: طارق علی بروہی

مصدر: شرح القواعد الأربع۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمن الرحیم

شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ فرماتے ہیں:

قاعدۃ کا معنی ہے "الاصل الذی یتفرع عنہ مسائل کثیرۃ" (ایسی اصل جس سے بہت سے مسائل متفرع ہوتے ہیں)۔ چونکہ بہت سے لوگ شرک وتوحید کی تعریف ہی میں گمراہ ہوتے ہیں اور ان کی تعریفات اپنی اہوا کے مطابق کرتے ہیں۔جبکہ واجب ہےکہ ان کی صحیح تعریفات وتحدیدات کے لیے کتاب وسنت کی جانت رجوع کیا جائے۔  اور شیخ نے یہ قواعد اپنی طرف سے بیان نہیں فرمائے جیسا کہ آجکل بہت سے لوگ بیان کرتے ہیں بلکہ ان کا اعتماد کتاب وسنت کے دلائل پر ہے۔

اور ان قواعد کو جاننے کی اہمیت اس سے آشکارا ہےکہ توحید وشرک ہی ایک مسلم اور مشرک میں فرق کی اساس ہے اور اسی پر  جنتی وجہنمی ہونے کا دارومدار ہے۔لہذا اسے جاننا نماز، روزہ، زکوۃ وحج وغیرہ کی شرائط، فرائض، ارکان وواجبات جاننے سےزیادہ ضروری ہے، کیونکہ اس کے بغیر کوئی بھی عمل خیر عنداللہ غیر مقبول ہے۔

شیخ صالح آل الشیخ حفظہ اللہ فرماتے ہیں:

شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی کتاب "قواعد اربع" کا مقصد شرک وتوحید کی حقیقت بیان کرنا ہے۔ اسی طرح سے موحدین اور مشرکین کا حال بیان کرنا ہے۔ جس کے ذریعہ سےاس شخص کو بصیرت حاصل ہوجومشرکین کےبارے میں حکم کےتعلق سے تردد کا شکار ہو  اور جو اخلاص کا صحیح مفہوم سمجھنا چاہتا ہو۔ اور یہ قواعد کتاب وسنت نیز حال مشرکین عرب ومکہ سے ماخوذ ہیں۔