Some characteristics of Neo-Khawarij and the reality of ISIS – Various ‘Ulamaa

موجودہ دور کے خوارج کی بعض نمایاں صفات  اور فرقہ داعش کی حقیقت   

مختلف علماء کرام

ترجمہ وترتیب: طارق علی بروہی

مصدر: مختلف مصادر۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

”آخری زمانے میں ایسی قوم نکلے گی جو قرآن تو پڑھیں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ اسلام سے ایسے نکل جائيں گے جیسے تیر اپنے ہدف (شکار) سے نکل جاتا ہے، پھر اس کی طرف واپس نہیں لوٹیں گے۔۔۔وہ ہمیشہ نکلتے رہیں گے (خروج کرتے رہیں گے) یہاں تک کہ ان کا آخری گروہ مسیح الدجال کے ساتھ نکلےگا۔ اگر تم انہیں پالو تو انہیں قتل کردینا۔ یہ انسانوں اور مخلوقات میں سب سے برترین خلائق ہیں“۔

[احادیث کے حوالہ جات سے ان کی مزید نشانیوں کو اس کتاب میں بیان کیا گیا ہے]

ہوشیار! خوارج صرف داعش نہیں

شیخ محمد بن غالب العمری حفظہ اللہ فرماتے ہیں:

”خوارج کے لقب کو محض داعش تک محصور کرنے کی کوشش کرنا دوسرے انقلابی، تکفیری اور تخریبی فرقوں کی تحسین کرنے میں داخل ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ےکہ یہ سب خوارج ہیں“۔