The status of Shaykh Rabīʾ and Shaykh Ubayd with Shaykh ʾAbd al-Muḥsin al-ʾAbbād

شیخ عبدالمحسن العباد کے ہاں شیخ ربیع اور شیخ عبید حفظہم اللہ کا مقام

فضیلۃ الشیخ عبدالمحسن بن حمد العباد البدر حفظہ اللہ

(محدثِ مدینہ و سابق رئیس، جامعہ اسلامیہ، مدینہ نبویہ)

ترجمہ: زبیر بن محمد عباسی

مصدر: یہ سوال مسجد النبوی میں جمعہ کی رات 12 جمادی الاولی 144ھ کو پوچھا گیا۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

سائل: شیخنا جو فتنہ الجزائر میں بھڑک رہا ہے، کیا آپ اسے بجھانے میں شرکت کر سکتے ہیں؟

شیخ: کون سا فتنہ؟

سائل: جو فتنہ داعیوں کے ما بین ہو رہا ہے۔

شیخ: وہ کون ہیں؟

سائل: وہ کُل بارہ مشایخ تھے جنہیں دار الفضیلۃ جوڑے رکھتا تھا، لیکن اب ان میں اختلاف ہوگیا ہے۔ ایک جانب شیخ فرکوس ہیں جبکہ دوسری جانب دیگر مشایخ ہیں۔ شیخ ربیع (المدخلی) اور شیخ عبید (الجابری) دونوں مشایخ نے شیخ فرکوس کو نصیحت کی ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ مل جائیں اور اختلاف چھوڑ دیں، لیکن انہوں نے نصیحت مسترد کر دی اور کہا: میں ان سے بالکل نہیں مل سکتا۔

شیخ: کس نے نصیحت کی ہے؟

سائل: شیخ ربیع اور شیخ عبید دونوں نے شیخ فرکوس کو نصیحت کی ہے۔

شیخ نے تعجب سے کہا:اب  اور میں کیا کہہ سکتا ہوں؟ (جب ایسے مشایخ نصیحت کرچکے ہیں اور قبول نہيں کی گئی تو) میری بات بھی کوئی فائدہ نہیں دے سکتی!([1])


[1] اس ترجمے میں اصل مقصود وہ فتنہ نہيں جس کا حوالہ دیا گیا ہے، بلکہ یہ ثابت کرنا مقصود ہے کہ بعض لوگ جو اس بات کی تشہیر کرتے پھرتے ہیں کہ گویا شیخ عبدالمحسن العباد حفظہ اللہ دونوں مشایخ شیخ ربیع المدخلی و شیخ عبید الجابری حفظہما اللہ اور ان کے کلام کو کوئی مقام و مرتبہ و وقعت نہیں دیتے، جیسے بقول بعض: شیخ ربیع کیا کچھ کہتے ہيں دنیا کہ علماء کے بارے میں؟ مجھے اس سے کوئی تعلق نہیں، دنیا کے علماء کیا کہتے ہیں شیخ ربیع کے بارے میں؟ کبھی اس طرف توجہ ہی نہیں دی۔’’دَعوها فإنها مُنتِنَةٌ‘‘ یہ موضوع ہی بدبودار ہے۔ نعوذ باللہ! (توحید خالص ڈاٹ کام)

sh_abdul_muhsin_nazdeeq_sh_rabee_ubaid_maqam