Harmonising among the various definitions of "Aljama'ah" – Various 'Ulamaa

امام الشاطبی رحمہ اللہ مختلف اقوال نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:

’’حاصل کلام یہ ہے کہ جماعت کا معنی لوٹتا ہے ایک امام پر ایسا اجتماع جو کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موافق ہو۔ اور یہ بات بالکل ظاہر ہے کیونکہ جو سنت مخالف اجتماع ہوگا تو وہ بلاشبہ مذکورہ احادیث میں وارد جماعت سے خارج ہوگا جیساکہ خوارج اور ان کے راستے پر چلنے والے لوگ ہوتے ہیں‘‘([1])۔

اورامام ابن بطال رحمہ اللہ نے حدیث حذیفہ رضی اللہ عنہ ’’جماعۃ المسلمین اور ان کے امام کے لزوم‘‘  کے تعلق سے فرمایا:

’’اس میں جماعتِ فقہاء کی دلیل ہے کہ جماعۃ المسلمین سے لزوم اختیار کرنا اور ظالم آئمہ (حکام) کے خلاف خروج ترک کرنا واجب ہے‘‘([2])۔

مزید تفصیل کے لیے مکمل مقالہ پڑھیں

 


[1] الاعتصام 2/260-265۔

 

[2] اسے ابن حجر نے فتح الباری 13/37 میں ذکر فرمایا۔