تعارف واہمیت کتاب ’’اصول ثلاثہ‘‘ – مختلف علماء کرام

تعارف واہمیت کتاب ’’اصول ثلاثہ‘‘ – مختلف علماء کرام

Introduction and Importance of the book "Al-Usool-uth-Thalatha" – Various 'Ulamaa

شیخ صالح بن سعد السحیمی حفظہ اللہ فرماتے ہیں:

ہم جس کتاب کی شرح کرنے جارہے ہیں وہ اس مبارک وباسعادت دعوت کے امام نے لکھی ہے کہ جو کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر منہج سلف صالحین کے موافق قائم ہے کہ جو افراط وتفریط سے اور غلو وتقصیر سے دور ہے۔  یہ کتاب الاصول الثلاثہ ہے جو کہ امام محمد بن عبدالوہاب التمیمی رحمہ اللہ کی کتاب ہے۔ جن کی تمام تر کتابیں قال اللہ اور قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا اس معنی میں جو سلف صالحین کا کلام ہے انہیں سے عبارت ہیں۔

2013-09-14T10:37:05+00:00