کیا سلفی کہلانا تفرقہ پیدا کرتا ہے؟ – شیخ صالح بن فوزان الفوزان

کیا سلفی کہلانا تفرقہ پیدا کرتا ہے؟ – شیخ صالح بن فوزان الفوزان

Does Calling oneself "Salafee" create Differences among people? – Shaykh Saaleh bin Fawzaan Al-Fawzaan

کیا سلفی کہلانا تفرقہ پیدا کرتا ہے؟   

فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ

(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: مختلف سائٹس پر موجود آڈیو فتوی۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمن الرجیم

 

سوال: احسن اللہ الیکم، سائل کہتا ہے کہ بعض داعیان جو منظر عام پر ہیں (اللہ تعالی انہیں ہدایت دے)کہتے ہیں کہ لفظ ’’سلفی‘‘ لوگوں میں تفرقہ پیدا کرتا ہے، اس لیے یہ نہیں کہنا چاہیے کہ میں سلفی ہوں؟

 

الشیخ: جی بالکل، لفظ ’’سلفی‘‘ لوگوں میں فرق پیدا کرتا ہے ،سلفیوں اور اہل بدعت واہل ضلالت کے مابین الحمدللہ۔ یہ امتیاز ہے کہ انسان سلف کے مذہب ہے۔ فرمان الہی ہے:

 

﴿وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ اٰبَاۗءِيْٓ اِبْرٰهِيْمَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ  ۭ مَا كَانَ لَنَآ اَنْ نُّشْرِكَ بِاللّٰهِ مِنْ شَيْءٍ ۭ ذٰلِكَ مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ عَلَيْنَا وَعَلَي النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُوْنَ﴾ (یوسف: 38)

(میں اپنے باپ دادوں کے دین کا پابند ہوں، یعنی ابراہیم و اسحاق اور یعقوب کے دین کاہمیں ہرگز یہ لائق نہیں کہ ہم اللہ  تعالیٰ کے ساتھ کسی کو بھی شریک کریں ، ہم پر اور تمام اور لوگوں پر اللہ  تعالیٰ کا یہ خاص فضل ہے، لیکن اکثر لوگ ناشکری کرتے ہیں)

 

سلف کی اتباع کرنا توحید اور عقیدے میں یہ تو شرف اور مدح کی بات ہے۔ ہم اس پر فخر کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعاء کرتے ہیں کہ وہ ہمیں مذہب سلف پر چلنے کی توفیق دےاور اس پر ثابت قدمی عطاء فرمائے۔ اگرچہ لوگ ہم سے دور بھاگیں تفرقہ کریں۔ لوگوں کو جمع کرنا ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔ ہم انہیں مذہب سلف اور صحیح عقیدے کی طرف دعوت دیتے ہیں اگر وہ اسے مان لیتے ہیں تو الحمدللہ لیکن اگر مفارقت ودور ہونا چاہتے ہیں تو اسے خود انہوں نے اپنے لیے اختیار کیا ہے۔

2013-08-21T09:12:53+00:00