سلف صالحین اور حکمرانوں کےدفاع میں عذر بیان کرنا – شیخ عبدالسلام بن برجس

سلف صالحین اور حکمرانوں کےدفاع میں عذر بیان کرنا – شیخ عبدالسلام بن برجس

The Salaf and their defense of rulers by making valid excuses for them – Shaykh Abdus Salaam bin Burjus

سلف صالحین اور حکمرانوں کےدفاع میں  عذر بیان کرنا

فضیلۃ الشیخ عبدالسلام بن برجس آل عبدالکریم رحمہ اللہ  المتوفی سن 1425ھ

( سابق مساعد استاد المعھد العالي للقضاء، الریاض)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: معاملۃ الحکام فی ضوء الکتاب والسنۃ۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

’’كان العلماء يقولون: إذا استقامت لكم أمور السلطان، فأكثروا حمد الله – تعالي – وشكره. وأن جاءكم منه ما تكرهون، وجهوه إلي ما تستوجبونه بذنوبكم وتستحقونه بآثامكم. وأقيموا عذر السلطان، لانتشار الأمور عليه، وكثرة ما يكابده من ضبط جوانب المملكة، واستئلاف الأعداء وإرضاء الأولياء، وقلة الناصح وكثرة التدليس والطمع‘‘([1])

(علماء کرام کہا کرتے تھے کہ اگر تمہارے حکمران کا معاملہ راست بازی پر مبنی ہو تو باکثرت اللہ تعالی کی حمد بیان کرو اور اس کا شکر ادا کرو۔ اور اگر ان حکمرانوں کی طرف سے کوئی ایسی بات پاؤ جو تمہیں ناگوار گزرے تو اپنے گناہوں کی پاداش اور شامت اعمال کی طرف توجہ دو۔اور حکمران کا کوئی عذر بیان کردو کہ اس بیچارے کے آس پاس کتنے امور منتشر رہتے ہیں، پوری مملکت کے جوانب میں نظم وضبط برقرار رکھنے کی مشقت، دشمنوں کے ساتھ معاہدے قراردادیں نبھانا، دوستوں کو بھی راضی رکھنا، ناصح وخیرخواہ لوگوں کی قلت، مکروفریب اور طمع رکھنے والوں کی کثرت)۔

اگرہم اپنے سلف صالحین کی  اس قسم کی تمام خوبصورت مثالیں جمع کرنےبیٹھ جائیں تو یہ مقام اور دائرہ کلام بہت طویل ووسیع ہوجائے گا۔

مگر جو کچھ ہم نے بیان کردیا ہے وہ ہمارے مقصود پر تنبیہ اور مطلوب کی وضاحت ہے۔ جو کوئی بھی اس پر غوروفکر کرے گا اور انصاف سے کام لے گا تو اس کے سامنے ان لوگوں کی غلطی وزیادتی ظاہر ہوجائے گی جو اس کی مخالفت کرتے ہیں اور حکمرانوں کے کسی حق کو حق نہیں سمجھتے اور نہ  ان کی قدرومنزلت کی کچھ رعایت کرتے ہیں۔پس ان کا اپنی خواہشات نفس کی پیروی کرنے نے انہیں اس حق سے جس کی پیروی شریعت بنانے والے نے فرض قراردی ہے دور کردیا اور وہ ردی قسم کا مذہب رکھنے والوں سے متاثر ہوگئے۔

 


[1] کتاب سراج الملوک  للطرطوشي: ص43۔

2012-12-30T05:34:54+00:00