اسلامی اخلاق اپنانے کے معاون ذرائع – شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز

اسلامی اخلاق اپنانے کے معاون ذرائع – شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز

Ways to adopt the Islaamic manners – Shaykh Abdul Azeez bin Abdullaah bin Baaz

اسلامی اخلاق سے آراستہ ہونے کے معاون ذرائع   

فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ المتوفی سن 1420ھ

(سابق مفتئ اعظم، سعودی عرب)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: مجموع فتاوى ومقالات متنوعة الجزء السابع۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال: سماحۃ الشیخ ہم آپ سے چاہتے ہیں کہ بعض ایسے اسباب بیان فرمائیں جو اسلامی اخلاق سے آراستہ ہونے میں معاون ہوں؟

جواب: اس بارے میں جو معاون ذرائع ہیں وہ باکثرت تلاوت ِقرآن اس کے معانی پر تدبر کے ساتھ۔ اور اس بات کی سخت کوشش کی جائے کہ جو کچھ اللہ تعالی نے اپنے پسندیدہ نیک بندوں کی صفات اس میں بیان کی ہیں انہیں اپنایا جائے۔ پس یہ بات اخلاقِ فاضلہ کو پانے میں معاون ہیں۔

اسی طرح سے نیک لوگوں کی صحبت اورمجلس اختیار کرنا۔ اور اخلاقیات سے متعلق صحیح احادیث کا مطالعہ کرنا۔

ساتھ ہی ماضی کی خبروں میں نیک صالح لوگوں کی صفات پرغورو تدبر کرنا جیسے سیرت ِنبوی وتاریخِ اسلامی۔

یہ سب باتیں معاون ہیں اخلاق فاضلہ کو اپنانے اور ان پر استقامت اختیار کرنے کے لیے۔  اور باکثرت قرآن کریم کی تلاوت اور حاضر دلی وسچی رغبت کے ساتھ اس کے معانی پر غوروتدبر کرنا ان تمام ذرائع میں سب سے بڑھ کر ہے۔ ساتھ ہی جو کچھ سنت صحیحہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے اس پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

اور اللہ تعالی ہی توفیق دینے والا ہے۔

2012-08-15T05:25:00+00:00