menu close menu

کیا ماہ ذوالقعدہ کی کوئی امتیازی فضیلت ثابت ہے؟ – شیخ صالح بن فوزان الفوزان

Does the month of Dhul-Qa'dah hold any special distinction? – Shaykh Saaleh bin Fawzaan Al-Fawzaan

 

کیاماہ ذوالقعدہ کی کوئی امتیازی فضیلت ثابت ہے؟   

فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ

(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: شیخ کی آفیشل ویب سائٹ سے فتوی (مزية شهر ذي القعدة)

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال: ہم ذوالقعدہ کے مہینے میں ہيں جو کہ حج کے اور حرمت والے مہینوں میں سے ہے۔ میرا سوال ہے کہ: اس ماہ میں کونسے اعمال مشروع ہیں اور کیا اس کی کوئی امتیازی فضیلت ثابت ہے؟

جواب: فضیلت تو یہی ہے کہ یہ حرمت والے مہینوں میں سے ہے۔ اور ان حرمت والے مہینوں میں تو اللہ تعالی نے اسلام سے قبل بھی جنگ وقتال حرام قرار دیا تھا پھر جب اسلام آیا تو سب اسلام وسلامتی اور امن وایمان ہوگیا الحمدللہ۔ مسلمانوں کو ضرورت ہے اس بات کی کہ وہ چوکناہوجائیں ان خطرات سے جو انہيں دائیں بائیں سے گھیرے ہوئے ہيں خصوصاً جب کہ شرپسند افکار پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ خفیہ ودقیق وسائل کے ذریعے پھیلائے جارہے ہيں۔ پس اس قسم کے افکار، شر اور ان کے خطرات سے بچاؤ کو یقینی بنائیں جس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس  کی ضد میں جو حق بات ہے اسے پھیلایا جائے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:

﴿وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۭ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا﴾ (الاسراء: 81)

(اور کہہ دیں کہ حق آگیا اور باطل مٹ گیا، بےشک باطل تو مٹنے ہی والا تھا)

اور فرمایا:

﴿بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَي الْبَاطِلِ فَيَدْمَغُهٗ فَاِذَا هُوَ زَاهِقٌ﴾  (الانبیاء: 18)

(بلکہ ہم حق کو باطل پر پھینک مارتے ہیں تو وہ اس کا دماغ کچل دیتا ہے، پس اسی وقت وہ مٹ کر نابود ہوجاتا ہے)

چناچہ ہمارے پاس الحمدللہ ایسے زبردست ہتھیار ہیں جو ان افکار کو اور مسلمانوں کے خلاف منصوبہ سازیوں کو تہس نہس کرسکتے ہیں۔ ہمارے پاس وہ حق ہے جو آسمان سے اللہ تعالی کی طرف سے نازل ہوا ہے اور باطل ہرگز بھی حق کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ہاں البتہ حق کو ضرورت ہوتی ہے ایسے لوگوں کی جو سچائی اور امانت کے ساتھ اس کے حاملین ہوں، پس جب وہ اسے سچائی اور امانت کے ساتھ اٹھائیں گے تو کبھی بھی باطل حق کے سامنے ٹھہر نہيں سکتا۔ پس ہمارے پاس تیاری ہے الحمدللہ کتاب وسنت اور سلف صالحین کے طریقے پر  مبنی ایسی کافی شافی تیاری ہے جس کے ذریعے ان مختلف انحاءِ عالم سے درآمد شدہ افکار  کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

August 25, 2015 | الشيخ صالح بن فوزان الفوزان, متفرقات, مقالات | 0

tawheedekhaalis is on Mixlr

Tawheedekhaalis.com

Tawheedekhaalis.com