menu close menu

وہ جماعتیں جو اسلام کی بدنامی کا سبب بن رہی ہیں – شیخ صالح بن فوزان الفوزان

Those Jama'ats that are becoming the cause of humiliation of Islaam – Shaykh Saaleh bin Fawzaan Al-Fawzaan

وہ جماعتیں جو اسلام کی بدنامی کا سبب بن رہی ہیں   

فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ

(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر:   الجماعات المسئة للاسلام ۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال: بعض جماعتیں پائی جاتی ہيں جو اسلام کے نام سے بات کرتی ہیں، حالانکہ اسلام ان سے بَری ہے، اور وہ جہاد فی سبیل اللہ کا پرچم بلند کرتے ہیں، اور اس کے دفاع کے نعرے بلند کرتے ہيں، مگر پھر یہی وہ جماعتیں ہوتی ہيں کہ جو اسلام کی حد درجے بدنامی کا سبب بنتی ہیں اپنی ان حرکتوں سے جو وہ ظاہر کرتی ہیں جیسے ناحق خون بہانا، حرمتوں کو پامال کرنا، پرامن لوگوں کو حراساں کرنا اور امت کی صفوں میں دراڑیں ڈالنا، آپ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں؟

جواب: الحمدللہ، جہاد تو اسلام کی کوہان ہے۔ جہاد اور ہجرت اسلام میں افضل ترین اعمال میں سے ہیں۔ لیکن جہاد تو مسلمانوں کے حکمران کی صلاحیت میں سے ہے، وہی اس کا حکم (کال) دیتاہے، وہی اس کی تنفیذ کرتا ہے، اور خود بنفس نفیس یا پھر اپنے قائم مقام کے ذریعے اس کی سربراہی کرتا ہے۔ یہ بات تو عقیدے کی کتب میں مذکور ہے یعنی عقیدۂ اہل سنت والجماعت کی۔ وہ کہتے ہیں کہ: ’’جہاد تاقیامت قائم رہے گا ہر حکمران کے ساتھ خواہ وہ نیک ہو یا بد‘‘۔یہ ہوتا ہے شرعی جہاد۔

جبکہ محض ناحق خون خرابہ کرنا اور حکمران کی نافرمانی کرنا تو یہ خوارج کا مذہب ہے ، اور یہ زمین میں فساد برپا کرنے میں سے ہے، اور یہ فساد ہے ناکہ جہاد۔

اللہ تعالی سے ہم عافیت کا سوال کرتے ہیں، اور مسلمانوں میں سے جو گمراہ ہیں ان کی حق کی جانب رہنمائی اور اس پر عمل کی دعاء کرتے ہيں۔

May 2, 2016 | الشيخ صالح بن فوزان الفوزان, گمراہ فرقے, مقالات | 0

tawheedekhaalis is on Mixlr

Tawheedekhaalis.com

Tawheedekhaalis.com