menu close menu

مسلم ممالک کو دارالکفر قرار دینا؟ – شیخ ربیع بن ہادی المدخلی

Declaring Muslims countries as Lands of disbelief? – Shaykh Rabee bin Hadee Al-Madkhalee

مسلم ممالک کو دارالکفر قرار دینا؟   

فضیلۃ الشیخ ربیع بن ہادی المدخلی حفظہ اللہ

(سابق صدر شعبۂ سنت، مدینہ یونیورسٹی)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: کیسٹ بعنوان: لقاء أسئلة مع الشيخ ربيع۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

سوال: میں نے کتاب ’’واقعنا المعاصر‘‘ میں پڑھا کہ کوئی دار (ملک) دارالاسلام نہيں کہلایا جاسکتا جب تک وہاں اسلامی حکم قائم نہ ہو، آپ فضیلۃ الشیخ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟

جواب: واللہ، یہ اکلوتی رائے نہیں بلکہ یہ علماء کرام کی آراء میں سے ایک رائے ہے۔ لیکن اگر وہاں اسلام قائم ہو اور مساجد میں اذان دی جاتی ہو تو یہ بلاد اسلام شمار کیا جائے گا۔ اگر اس میں اذان دی جاتی ہو اور شعائر اسلام کو ظاہر کیا جاتا ہو تو ان شاء اللہ وہ دارالاسلام ہے۔ اور جو مسلمانوں کے آج کے موجودہ ممالک ہیں ہم انہیں کیا سمجھتے ہیں دارالاسلام یا دارالحرب؟ مسلمانوں کے جو موجودہ ممالک ہیں ان میں جو کچھ بھی (کمی کوتاہی) ہے اس کے باوجود یہ دارالاسلام ہی ہیں۔

لیکن محمد قطب تکفیری جو کہ تکفیر میں جلا بھنا ہوا ہے، اور معاصر تکفیریوں کا امام ہےجس کا اقرار ومذمت قدیم دور سے ہی اخوان المسلمین جیسے الہضیمی اور اس کے بھائی بند لوگوں تک نے کی تھی، بلکہ اس تعلق سے کتاب لکھی ’’دعاة لا قضاة‘‘ اور اس میں اپنا  مؤقف بیان کیا۔ بارک اللہ فیکم۔

انہوں نے محمد قطب کو تکفیر سے توبہ کرنے کو کہا، تو اس نے (ان کے مطابق) توبہ کرلی۔پھر جیساکہ ان میں سے بعض کہتے ہیں: 15 سالوں کے بعد اس نے اپنا وہی تکفیری منہج ظاہر کردیا جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا تھاکہ اس نے اس سے رجوع کرلیا ہے، جو کہ بس ایک سایہ تھا جس نے اسے چھپا رکھا تھا اور وہ خفیہ طور پر اس ملک اور اس کے علاوہ ملکوں میں اپنا زہر پھیلا رہا تھا، پھر اس کے بعد اس نے کھلم کھلا اس کا پرچار کرنا شروع کردیا۔  پس اس کا یہ کہنا: ’’ہر وہ ملک جو اللہ تعالی کی نازل کردہ شریعت کے مطابق  حکم نہيں کرتا دارالاسلام نہیں بلکہ دارالکفر ہے‘‘۔ یہ اس کے اس تکفیری منہج کا شاخسانہ ہےجس کے ذریعے وہ، اس کا بھائی (سید قطب) اور ان جیسے لوگ  اس امت کی تکفیر کرتے ہیں۔

June 2, 2016 | الشيخ ربيع المدخلي, عقیدہ ومنہج, مقالات | 0

tawheedekhaalis is on Mixlr

Tawheedekhaalis.com

Tawheedekhaalis.com