menu close menu

مختصر سوانح حیات انس بن مالک رضی اللہ عنہ – شیخ محمد بن صالح العثیمین

Short biography of Sahabi Anas bin Malik (radiAllaaho anhu) – Shaykh Muhammad bin Saaleh Al-Uthaimeen

مختصر سوانح حیات انس بن مالک  رضی اللہ عنہ

فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ  المتوفی سن 1421ھ

(سابق سنئیر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)

ترجمہ و فوائد: طارق علی بروہی

مصدر: تنبيه الأفهام شرح عمدة الأحكام

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

انس بن مالک بن النضر یا حمزہ الانصاری الخزرجی رضی اللہ عنہ۔ آپ کی والدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا آپ کو  اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے کر آئیں جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے جبکہ انس رضی اللہ عنہ کی عمر اس وقت دس برس تھی۔ آپ کی والدہ  نے عرض کی:

یہ انس ہے بچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کرے گا، تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں قبول فرمالیا اور ان کے لیے دعاء فرمائی کہ:

اللهم أكثر ماله، وولده، وأدخله الجنة،قال أنس ن فرأيت اثنتين وأنا أرجو الثالثة، فلقد دفنت لصلبي سوى ولد ولدي مائة وخمسة وعشرين، وإن أرضي لتثمر في السنة مرتين

 (اے اللہ! اس کے مال اور اولاد میں کثرت دے اور اسے جنت میں داخل فرما۔ انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: شروع کی دو دعائیں تو میں
نے پالی ہیں (یعنی مال اور اولاد کی کثرت) اور تیسری کی امید کرتا ہوں (یعنی جنت)۔ تحقیق میرے پوتوں سے ہٹ کر خود میری صلبی اولاد میں سے 125 تو دفن ہوچکے ہيں۔ اور میری زمین سال میں دو مرتبہ پھل دیتی ہے)۔

اور آپ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دس سال تک خادم رہے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وفات پاگئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد انس رضی اللہ عنہ مدینہ نبویہ میں ہی رہے، پھر بصرہ منتقل ہوگئے اور وہاں ہی سن 93ھ میں وفات پائی۔

September 25, 2018 | الشيخ محمد بن صالح العثيمين, سلف صالحین, مقالات | 0

tawheedekhaalis is on Mixlr

Tawheedekhaalis.com

Tawheedekhaalis.com