menu close menu

فیس بک دوستی – شیخ محمد بن عمر بازمول

Facebook friendship – Shaykh Muhammad bin Umar Bazmool

فیس بک دوستی   

فضیلۃ الشیخ محمد بن عمر بازمول حفظہ اللہ

(سنئیر پروفیسر جامعہ ام القری ومدرس مسجد الحرام، مکہ مکرمہ)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: خطر فى بالي 30 – على جدران الفيسبوك، الأصدار الأول۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

بے شک فیس بک کی بعض اصطلاحات فتنے کا سبب ہيں۔ جیسے وہ ہر اس شخص سے جو آپ کی پوسٹنگ دیکھنا چاہتا ہے   طلب کرتا ہے کہ آپ کی دوستی ہو۔۔۔اب اگر وہ صفحہ کسی لڑکی کا ہے  یا کسی لڑکے کا تو اس کا معنی ہے لڑکے کو لڑکی سے دوستی کی ریکوسٹ بھیجنی ہوگی اور لڑکی کو لڑکے سے۔ حالانکہ اس میں  شر کی طرف ایک اشارہ اور دعوت ہے۔ مجھے اس قسم کی مشکلات سے متعلق باتیں پہنچتی رہتی ہیں۔ اگر فیس بک والوں سے درخواست کی جائے کہ وہ اس اصطلح فرینڈ ریکوسٹ کے بجائے مثلاً صرف آپ کے صفحے کی پوسٹنگ دیکھنے کی ریکوسٹ کردیں تو بہت اچھا رہے گا۔۔۔

میرا تو یہی کہنا ہے شاید کہ اللہ تعالی آسانی فرمائے اور کوئی اس مشکل کا حال نکال لے([1])۔

ذرا تصور کرے اس حالت کا جیسے:

فلاں و فلاں لڑکیاں دوستوں میں سے ہيں فلاں لڑکے کے صفحے پر۔

اور فلاں، فلاں اور فلاں لڑکے دوست ہیں فلاں لڑکی کے صفحے پر۔

اور اس سے بھی بدتر  یہ کہ میسنجر پر میسج آتا ہے  صفحے کے اونر کی طرف سے کسی لڑکی کو  فرینڈ ریکوسٹ بھیجتا ہے اپنے لیے نہیں، بلکہ صفحے کے لیے۔۔۔باقی آپ خوب سمجھتے ہیں۔۔۔

اسی لیے بہت ہی زیادہ میں یہ تمنا کرتا ہوں اگر کوئی اس مسئلے کے حل کے لیے تعاون کرے ان نکات کو ملحوظ خاطر رکھ کر:

1-  اس مصطلح کو بدلیں کہ لڑکا لڑکی کو یا لڑکی لڑکے کو فرینڈ ریکوسٹ بھیجتے ہيں۔

2- کسی ایسے طریقے کی طرف رہنمائی کریں  کہ جو صفحے پر پوسٹ کردہ معلومات کو سب کے لیے (پبلک میں) نشر کرے۔۔۔مثلاً  میں بسا اوقات یہ چاہتا ہوں کہ  کچھ کمنٹس کروں یا پڑھوں یا کتابوں پر تعلیق کروں لیکن صرف اپنی فیملی کی حد تک ۔۔۔ نہیں چاہتا کہ کوئی اور اس پر مطلع ہو۔۔۔ تو میرے لیے ایسا کرنا کس طرح ممکن ہے؟ اور بعض چیزیں ایسی ہیں کہ میں چاہتا ہوں وہ سب میں عام نشر ہوں([2])۔

3-  اور فیس بک کی خطرناکی  مزید بڑھ جاتی ہے جب دیکھا جاتا ہے کہ باکثرت ایسے لوگ ہیں جو  فیک آئی ڈیز بناتے ہیں چناچہ بہت سے لڑکیوں کے نام کی آئی ڈیز ہوتی ہیں جنہيں فضول فارغ لڑکے چلا رہے ہوتے ہیں ۔۔۔ان کے اپنے اغراض و مقاصد ہوتے ہیں۔۔۔اسی طرح سے بہت لڑکوں کے نام کی آئی  ڈیز کو لڑکیاں چلا رہی ہوتی ہیں۔۔۔اسی طرح  اس فیس بک پر گویا کہ ایسے جال اور منصوبے و گھات لگانے کی جگہیں ہیں۔ چناچہ اس تعلق سے زیادہ چوکنا رہا جائے۔۔۔ یہ عام معاملہ نہيں([3])۔

 


[1] اور الحمدللہ یہ اب ممکن کردیا گیا ہے۔ کہ آپ بنا فرینڈ لسٹ میں ایڈ ہوئے فولو کرسکتے ہيں۔ (توحید خالص ڈاٹ کام)

[2] یہ آپشن بھی اب الحمدللہ فیس بک پر موجود ہے کہ کسی بھی پوسٹ کو پبلک رکھ سکتے ہیں، یا خاص لوگوں سے صرف شئیر کرسکتے ہيں، یا صرف اپنے تک رکھ سکتے ہيں وغیرہ۔ (توحید خالص ڈاٹ کام)

[3] واقعی آئے دن بہت سے شر پسند لوگ شریف لوگوں کے اکاؤنٹ ہیک کرکے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، العیاذ باللہ۔ (توحید خالص ڈاٹ کام)

March 6, 2018 | آداب، اخلاق وعادات, الشيخ محمد بن عمر بازمول, مقالات | 0

tawheedekhaalis is on Mixlr

Tawheedekhaalis.com

Tawheedekhaalis.com