menu close menu

فاسق وظالم کا انجام – شیخ صالح بن فوزان الفوزان

The end result of the evildoer and oppressor – Shaykh Saaleh bin Fawzaan Al-Fawzaan

فاسق وظالم کا انجام   

فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ

(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: عقاب الفاسق والظالم۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال: اللہ تعالی کا یہ فرمان کہ: ﴿ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَ﴾ (اللہ تعالی فاسق قوم کو ہدایت نہیں دیتا) اور ﴿وَاللّٰهُ لَايَهْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَ﴾ (اللہ تعالی ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا) کیا ان کا معنی ہے کہ اللہ تعالی انہيں کبھی بھی ہدایت نہيں دیتا؟

جواب: جی ان کے لیے یہ عقاب ہے۔ اللہ عزوجل مومنین کو ہدایت دیتا ہے ،اور انہيں جو خیر کی محبت رکھتے ہیں اور خیر کو چاہتے ہیں تو ایسوں کو اللہ تعالی ہدایت دیتا ہے اور توفیق عنایت فرماتا ہے۔ لیکن جو لوگ خیر سے منہ پھیر لیتے ہیں جو اسے چاہتے ہی نہیں، تو اس کی سزا وعقاب اس صورت میں ملتا ہےکہ وہ اس سے محروم رہتے ہیں، اللہ تعالی کا فرمان ہے:

﴿وَنُقَلِّبُ اَفْــــِٕدَتَهُمْ وَاَبْصَارَهُمْ كَمَا لَمْ يُؤْمِنُوْا بِهٖٓ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّنَذَرُهُمْ فِيْ طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُوْنَ﴾ (الانعام: 110)

(اور ہم ان کے دلوں اور ان کی آنکھوں کو پھیر دیں گے، جیسے وہ اس پر پہلی بار ایمان نہیں لائے، اور انہیں چھوڑ دیں گےکہ اپنی سر کشی میں بھٹکتے پھریں گے)۔

September 30, 2016 | الشيخ صالح بن فوزان الفوزان, زہد ورقائق, مقالات | 0

tawheedekhaalis is on Mixlr

Tawheedekhaalis.com

Tawheedekhaalis.com