menu close menu

شیخ ربیع وشیخ مقبل کے منہج کے بارے میں شکوک پھیلانے والے – شیخ محمد ناصرالدین البانی

Those who spread doubts regarding the Manhaj of Shaykh Rabee and Muqbil – Shaykh Muhammad Naasir-ud-Deen Al-Albaanee

شیخ ربیع وشیخ مقبل کے منہج کے بارے میں شکوک پھیلانے والے   

فضیلۃ الشیخ محمد ناصرالدین البانی رحمہ اللہ المتوفی سن 1420ھ

(محدث دیارِ شام)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: ابو الحسن مأربی سے ملاقات 2 سے مختصر مفہوم (شیخ خالد الظفیری)۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

سوال: قطع نظر اس کے کہ فضیلۃ الشیخ ربیع بن ہادی المدخلی اور مقبل بن ہادی الوادعی اہل بدعت اور منحرف اقوال پر رد کے سلسلے میں جو جہاد کرتے ہیں، بعض نوجوان ان دونوں شیوخ کے صحیح سلفی منہج پر ہونے کے بارے میں شکوک کا اظہار کرتے ہیں؟

شیخ  رحمہ اللہ نے جواب ارشاد فرمایا:

بلاشبہ ہم اللہ تعالی کی حمد بیان کرتے ہیں کہ اس نے اس صالح دعوت کہ جو کتاب وسنت اور منہج سلف صالحین پر قائم ہے کے لئے ایسے داعیان کھڑے کئے جو مختلف اسلامی ممالک میں اس فرض کفایہ کو ادا کررہے ہیں حالانکہ آج مسلم دنیا میں اس فریضہ کو ادا کرنے والے معدودے چند لوگ ہی ہیں۔چناچہ یہ دونوں مشایخ شیخ ربیع اور مقبل کتاب وسنت اور جس منہج پر سلف صالحین تھے کی طرف دعوت دینے والے داعیان ہیں اور جو اس صحیح منہج کے مخالفین ہیں ان سے نبردآزما ہیں۔ لہذا یہ بات پھر کسی پر ڈھکی چھپی نہیں رہنی چاہیے کہ جو ان کی شان میں تنقیص کرتا ہے وہ دو میں سے ایک شخص ہوسکتا ہے: یا جاہل ہوگا یا صاحب ہویٰ (خواہش پرست)۔ جہاں تک جاہل کا معاملہ ہے تو اس کی ہدایت ممکن ہے، کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ وہ کسی علم پر قائم ہے حالانکہ اسے جب صحیح علم بیان کردیا جائے تو ہدایت پاجائے گا۔۔۔مگر اہواء پرست شخص کا ہم کچھ نہیں کرسکتے الا یہ کہ اللہ تعالی ہی اسے ہدایت دے۔ پس جو ان دونوں مشایخ پر تنقید کرتے ہیں یا تو جاہل ہیں تو ایسوں کو علم دیا جائے، یا پھر اہواء پرست ہیں تو اللہ تعالی سے ان کی شرارتوں کے خلاف پناہ مانگی جائے۔اور اللہ تعالی سے دعاء کی جائے کہ یا تو انہیں ہدایت عطاء فرمائے  یا (اگر ہدایت نصیب میں نہ ہوتو) ان کی کمرتوڑ دے۔

December 26, 2016 | الشيخ محمد ناصر الدين ألباني, سلف صالحین, شخصیات کا رد, مقالات | 0

tawheedekhaalis is on Mixlr

Tawheedekhaalis.com

Tawheedekhaalis.com