menu close menu

شفیع المذنبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چھ شفاعتیں – شیخ صالح بن فوزان الفوزان

The 6 intercessions of the prophet صلى الله عليه وسلم – Shaykh Saaleh bin Fawzaan Al-Fawzaan

شفیع المذنبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چھ شفاعتیں   

فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ

(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: الملخص فى شرح كتاب التوحيد ص 151۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چھ شفاعتیں ہيں:

1- شفاعت ِکبریٰ  جو ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خاص ہے، جو میدان محشر میں لوگوں کے لیے ہوگی تاکہ اللہ تعالی ان کے مابین فیصلہ فرمائے، اور اس میدان محشر کی ہولناکی سے راحت ملے۔

2- آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہل جنت کے لیے شفاعت تاکہ وہ اس میں داخل ہوں۔

3- آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان گنہگارو ں کے لیے شفاعت کہ جن کے گناہ جہنم میں داخل ہونے کے موجب ہوں گے، تاکہ وہ اس میں داخل نہ ہوں۔

4- آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت ایسے گنہگاروں کے لیے جو جہنم میں داخل ہوچکے ہوں گے کہ انہیں وہاں سے نکالا جائے۔

5- آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت اہل جنت کے لیے تاکہ ان کے ثواب اور درجات میں اضافہ کیا جائے۔

6- آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت اپنے چچا ابو طالب کے لیے کہ ان کے جہنم کے عذاب میں کچھ تخفیف کی جائے۔

November 20, 2018 | الشيخ صالح بن فوزان الفوزان, عقیدہ ومنہج, مقالات | 0

tawheedekhaalis is on Mixlr

Tawheedekhaalis.com

Tawheedekhaalis.com