menu close menu

شرعی حجاب اور منافقانہ حجاب – شیخ صالح بن فوزان الفوزان

The legislated Shari'ah Hijaab and the hypocritical Hijaab – Shaykh Saaleh bin Fawzaan Al-Fawzaan

شرعی حجاب اور منافقانہ حجاب   

فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ

(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: الحجاب الشرعي وحجاب النفاق۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمن الرحیم

شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ فرماتے ہیں:

۔ ۔ ۔ اور بعض مسلمان عورتیں ایسی بھی ہيں جو منافقانہ حجاب کرتی ہیں، اگر وہ کسی ایسے ماحول میں ہوتی ہیں جہاں حجاب کی پابندی کی جاتی ہے تو پردہ کرتی ہيں، اور جب ایسے ماحول میں جاتی ہيں جہاں حجاب کی پابندی نہيں تو پھر پردہ نہيں کرتیں۔

اور ان میں سے بعض ایسی ہیں جب وہ کسی عام جگہ (باہر) ہوتی ہيں تو پردہ کیے رکھتی ہيں، مگر جب کسی شاپنگ مال میں، یا ہسپتال میں، یا کسی سنار کے پاس ہوتی ہیں، یا لیڈیز ٹیلر ماسٹر (درزی) کے پاس ہوتی ہيں تو اپنا چہرہ اور کلائیاں کھول لیتی ہیں گویا کہ وہ اپنے شوہر کے پاس ہیں یا کسی محرم کے! اللہ تعالی سے ڈریں جو یہ حرکت کرتی ہيں۔

ہم نے بعض عورتوں کو دیکھا جو باہر ملک سے ہوائی جہاز میں یہاں آرہی ہوتی ہیں تو پردہ اسی وقت کرتی ہيں جب جہاز اس ملک (سعودی عرب) کے کسی ائیر پورٹ پر لینڈ ہونے والا ہوتا ہے، گویا کہ حجاب ان کے یہاں عادات بن چکا ہے ناکہ کوئی دینی وشرعی حکم۔

مزید جاننے کے لیے مکمل مقالہ پڑھیں۔

November 21, 2015 | الشيخ صالح بن فوزان الفوزان, خواتین, مقالات | 0

tawheedekhaalis is on Mixlr

Tawheedekhaalis.com

Tawheedekhaalis.com