menu close menu

حزبیت سے معلق شیخ مقبل بن ہادی رحمہ اللہ کے بعض اقوال

Sayings of Shaykh Muqbil bin Hadee (rahimullaah) regarding Hizbiyyah (blameworthy partisanship)

حزبیت سے متعلق شیخ مقبل بن ہادی رحمہ اللہ کے بعض اقوال   

فضیلۃ الشیخ مقبل بن ہادی الوادعی رحمہ اللہ المتوفی سن 1422ھ

(محدث دیارِ یمن)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: الإمام الألمعي مقبل بن هادي الوادعي۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمن الرحیم

محدث ِيمن شيخ مقبل بن ہادى الوادعى رحمہ اللہ حزبیت سے متعلق فرماتے ہیں:

1- کوئی بھی ایسا حزب نہيں جو اپنے حزب کی جھوٹ کے ذریعے ترویج نہ کرتا ہو، یہاں تک کہ اسلامی احزاب([1]) بھی۔

2- تحفیظ قرآن کے مدارس، معاہد اور دعوتی جمعیات اپنی حزبیت کے لیے انہيں استعمال کرتی ہيں۔

3- ہمیں توقع نہيں کہ مسلمانوں کو ان حزبیات سے چھٹکارا نصیب ہو اِلّا اس طور پر کہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں میں خوب  پھیل جائے۔

4- حزبیات والے افراد جاہل ہیں اور عہدوں وریاست کے فتنے میں مبتلا ہیں۔

5- اہل سنت کسی حزبیت کے داعی نہیں، نہ ہی انقلابات کے، اور نہ ہی داعیان فتنہ ہیں۔

6- حزبیت کا مرض ایڈز کے مرض سے بھی بڑھ کر ہے۔

7- حزبیوں کے نزدیک کمر توڑ بات یہ ہوتی ہے کہ آپ ان سے کہیں: آؤ علماء کرام کے پاس فیصلہ کرتے ہيں۔

8- حزبیت تباہی ، جہالت، لوگوں کو اپنا غلام بنانے اور ان کے افکار کو جامد بنادینے کی دعوت ہے، پس یہ فکر وسوچ کا قید خانہ ہے۔

9- میرے سامنے ایک چھوٹا سا حزبی لے کر آؤ اور میں اس میں سے آپ کے سامنے ایک بہت بڑا جھوٹا نکال دکھاؤ گا۔

10- میں کسی حزبی کو نہيں جانتا کہ وہ جھوٹ نہ بولتا ہو۔

11- جاہلیت کی دعوت ان باتوں پر مشتمل ہوتی ہے: جاہلی تعصب، حزبی تعصب، مذہبی تعصب۔

12- حزبیوں کو اس بات سے کوئی سروکار نہيں کہ وہ اپنے پیروکاوں کا وقت ضائع کرتے رہتےہیں۔

13- حزبیوں کے علماء سنت پر طعن کرنے کے پس پردہ ایک خبیث مقصد ہوتا ہےاور وہ یہ کہ لوگ علماء کرام کو چھوڑ کر ان کی جانب رجوع کیا کریں۔

14- ہم حزبیوں کے ساتھ تعاون کرنے سے خبردار کرتے ہيں کیونکہ بلاشبہ وہ آپ کو یقیناً آدھے راستے میں چھوڑ جائيں گے۔

15- حزبیت میں دخول طاغوتیت میں مشارکت ہے۔

16- حزبی لوگ جن تاجروں کو جانتے ہیں ان کے پاس ایک ایسے بندے کو لگائے رکھتے ہيں جو انہيں باقاعدہ اہل سنت کے خلاف بغض پڑھاتا رہتا ہے۔

17- حزبیت لوگوں کے ساتھ مداہنت کرنے کی متقاضی ہے۔

18- ہم یہ اعتقاد رکھتے ہيں کہ ڈیموکریسی (جمہوریت) اور جماعتوں اور حزبیت سے تحذیر وخبردار کرنا ہےہمارے اصول دعوت میں سے ہے۔

19- حزبی کے ساتھ کام کرنا ذلت ہے، اسی طرح سنی کی حزبی سے شادی بھی ذلت ہے۔

20- شیعہ پر اور حزبیوں پر کلام کرنے سے تعلیم ہمارے لیے زیادہ مفید ہے (کیونکہ علم وسنت کے انتشار سے ہی ان کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے جیسا کہ شیخ رحمہ اللہ نے نکتہ رقم 3 میں بیان فرمایا)۔

21- لوگ پسند کرتے ہیں اور چاہت رکھتے ہیں کہ انہيں علم دیا جائے سوائے حزبیوں، شیعہ اور تبلیغی جماعت کے۔

22- حزبیت کے تین ارکان ہيں: تلبیس (حق وباطل کو خلط ملط کرکے پیش کرنا)، دھوکہ بازی اور جھوٹ۔

23- ایک سنی روز بروز علم وبصیرت میں بڑھتا جاتا ہے جبکہ حزبی روزبروز جہالت ، پستی وہلاکت میں بڑھتے رہتےہیں۔

24- اخوان المسلمین کی بیعت بدعتی بیعت ہے، اسی طرح سے حزبیت سے لپٹی ان جمعیات اور حزبیات والوں کی بیعت بدعتی بیعت ہیں، اور دیگر جماعتوں کی بیعت جیسے تبلیغی جماعت کی بیعت بھی بدعتی بیعت ہے۔

 


[1] احزاب ’’حزب‘‘ کی جمع ہے یعنی کوئی گروہ، جماعت، پارٹی وتنظیم وغیرہ جیسا کہ اردو میں عام طور پر ہم حزب اختلاف کہتے ہیں، یعنی حکومت مخالف جماعت یا پارٹی۔ (توحید خالص ڈاٹ کام)

February 14, 2017 | الشیخ مقبل بن ہادی الوادعی, عقیدہ ومنہج, گمراہ فرقے, مقالات | 0

tawheedekhaalis is on Mixlr

Tawheedekhaalis.com

Tawheedekhaalis.com