menu close menu

جن، آسیب یا نفیاستی بیماری؟ – شیخ محمد بن عمر بازمول

Jinn possession or psychiatric problem? – Shaykh Muhammad bin Umar Bazmool

جن، آسیب یا نفیاستی بیماری؟   

فضیلۃ الشیخ محمد بن عمر بازمول حفظہ اللہ

(سنئیر پروفیسر جامعہ ام القری ومدرس مسجد الحرام، مکہ مکرمہ)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: سؤال و جواب 78 – على جدران الفيسبوك، الأصدار الأول۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال:مجھ پر جن پوری طرح حاوی ہے، اور میری پوری زندگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، خصوصاً ان میں سے  جو عبادات ہیں انہيں، یا پھر توحید کا مسئلہ، اور خاص کر میری نماز میں، میں تو تکبیر کے لیے ہاتھ تک نہيں اٹھا سکتی۔ اور اس نے مجھے فرائض  تک کی ادائیگی میں بہت لاپرواہ و سست بنادیا ہے ، نوافل تو دور کی بات رہی۔ کبھی کبھار تو پورا دن گزر جاتا ہے اور میں نماز ہی نہيں پڑھتی۔ اور بسا اوقات ایسی بات منہ سے نکال لیتی ہوں جو کسی سلفی لڑکی سے سرزد ہونا محال ہے۔ اور کبھی کفریہ کلمات تک کہتی ہوں۔ اور اپنا حجاب اتار پھینکتی ہوں، اور سڑکوں پر بھاگنا شروع کردیتی ہوں،  اور جو کوئی میرا سامنے ہوتا ہے اسے مارنا شروع کردیتی ہوں خواہ وہ مرد ہی کیوں نہ ہو۔ اور اگر ان میں سے کوئی مجھ پر رقیہ (دم) کرنے کے لیے لپکتا ہے  تو میں اس کے ہاتھ سے مصحف قرآنی تک گرا دیتی ہوں۔

میرا سوال یہ ہے کہ اس طرح میں کافر شمار کی جاؤں گی، یا میں مرفوع القلم (جن  کے عمل پر پکڑ نہیں ہوتی) میں شمار کی جاؤں گی جیسے پاگل دیوانے ہوتے ہيں ؟

اور جو میری آس پاس بہنیں ہيں انہوں نے میرا بائیکاٹ کردیا ہے، اور وہ اسے شرعی ہجر (بائیکاٹ) سمجھتی ہيں۔  اس کا سبب جاننے اور نصیحت طلب کرنے کی بھرپور کوششوں کے باوجود وہ میرے سامنے اس ہجر کا سبب بیان ہی نہيں کرتیں۔ وہ مجھ سے کچھ قبول نہيں کرتیں، نہ نصیحت ، نہ اس بائیکاٹ کے سبب جاننے کے بارے میں بازپرس، پس کیا انہيں ایسا کرنے کا حق پہنچتا ہے؟ کیا ان کا یہ ہجر کرنا علمی شرعی ہے؟  اور بے شک یہ آپس میں میرے متعلق بری باتیں کرتی ہيں اور اپنے شوہروں سے بھی، جس کی وجہ سے ان کی شوہر بھی میرے بارے میں برا گمان رکھتے ہيں ، انہو ں نے ہی اپنی بیویوں سے مطالبہ کیا کہ میرا بائیکاٹ کیا جائے۔  اور یہ باتیں مجھے یہاں وہاں سے پہنچی ہيں؟

جواب:  میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ کسی ماہر نفسیات سے رجوع کریں۔ کیونکہ اس قسم کی حرکات و سکنات  غالباً بعض دماغی کیمیائی مادے میں نقص کا نتیجہ ہوتی ہیں۔  اور اس کی صورتحال میں سے وہ بھی ہيں جو آپ نے ذکر کی، کیونکہ بلاشبہ یہ ایک قسم کی افسردگی (ڈپریشن) ہوتی ہے جسے وہی جانتے ہیں، اور اس کا علاج بھی۔ ان شاء اللہ۔

أسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيك  ويعافيك۔

March 4, 2018 | آداب، اخلاق وعادات, الشيخ محمد بن عمر بازمول, مقالات | 0

tawheedekhaalis is on Mixlr

Tawheedekhaalis.com

Tawheedekhaalis.com