menu close menu

بیت المقدس کے بارے میں کی جانے والی بدعات ومخالفات – فضیلۃ الشیخ محمد ناصرالدین البانی

Innovations and violations related to Bayt-ul-Maqdas – Shaykh Muhammad Naasir-ud-Deen Al-Albaanee

بیت المقدس کے بارے میں کی جانے والی بدعات ومخالفات   

فضیلۃ الشیخ محمد ناصرالدین البانی  رحمہ اللہ   المتوفی سن 1420ھ

(محدث دیارِ شام)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: عام فہم رہنمائے حج وعمرہ (قرآن ،سنت صحیحہ  اور آثار سلف کے مطابق)۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

شیخ رحمہ اللہ کی کتاب سے مختصرا ًماخوذ۔

1- حج کے ساتھ بیت المقدس کی زیارت کا بھی قصد کرنا۔

2- ’’قبة الصخرة‘‘(تاریخی چٹان پر سنہری گنبد)  کا بیت اللہ کے مشابہ طواف کرنا ۔

3- اس کی تعظیم کرنا مختلف طریقوں سے جیسے مسح کرنا، چومنا، وہاں جانور لے جاکر ذبح کرنا وغیرہ۔

4- اس چٹان پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا خود نعوذ باللہ اللہ تعالی کے قدم مبارک کے آثار ہونے کا عقیدہ رکھنا۔

5- اس مکان کی زیارت جس کے بارے میں یہ اپنے گمان میں عیسیٰ  علیہ الصلاۃ والسلام کے گہوارہ ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں۔

6- مسجد کے مشرقی جانب بنی تصاویر کو پل صراط اور میزان جنت وجہنم کے مابین والی دیوار وغیرہ سمجھنا۔

7- زنجیر کی یا اس کی جگہ کی تعظیم کرنا۔

8- ابراہیم خلیل اللہ علیہ الصلاۃ والسلام کی قبر کے پاس نماز پڑھنا۔

9- موسم حج میں مسجد اقصیٰ میں جمع ہوکر دف بجانا اور گیت گانا۔

December 9, 2017 | الشيخ محمد ناصر الدين ألباني, بدعات, مقالات | 0

tawheedekhaalis is on Mixlr

Tawheedekhaalis.com

Tawheedekhaalis.com