menu close menu

بغیر دلیل وثبوتوں کے ردود کرنا سلفیت نہیں – شیخ ربیع بن ہادی المدخلی

Refuting without evidences and proofs is not Salafiyyah – Shaykh Rabee bin Hadee Al-Madkhalee

بغیر دلیل وثبوتوں کے ردود کرنا سلفیت نہیں

فضیلۃ الشیخ ربیع بن ہادی المدخلی حفظہ اللہ

(سابق صدر شعبۂ سنت، مدینہ یونیورسٹی)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: نصيحة مهمة – نصيحة الشيخ ربيع بن هادي المدخلي حفظہ اللہ لأبنائه في السنغال -/03/11/1439هـ

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الحمدللہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ ، اما بعد:

یہ میری نصیحت ہے  ہر جگہ بسنے والے سلفیو ں کو  اور خصوصاً سنیگال میں ۔ نصیحت یہ ہےکہ وہ اللہ تعالی کا تقویٰ اختیار کریں اور اللہ کے لیے اخلاص اپنائيں  اپنے اقوال، اعمال و افعال میں اور اپنے تمام کاموں میں۔  اور ان کا مؤقف فتنوں میں وہی ہو جو سلفیوں کا او رآئمہ اسلام کا ہوتا ہے۔ بارک اللہ فیکم، یہ مؤقف وہ ہے جو اللہ کی کتاب اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت  سے ماخوذ ہے۔

اس میں سے یہ ہے کہ ہر بات کی تحقیق کی جائے ۔ ان باتوں کو قبول نہ کریں جو سلفیوں کے بارے میں کہی جائیں بلکہ ان کے علاوہ بھی کسی کے بارے میں کہی جائے، لازمی ہےکہ پہلے اس کی تصدیق و تحقیق ہو ۔

اور انہی میں سے یہ بھی ہے کہ لازماً دلیل کا مطالبہ کیا جائے ۔ آجکل جو طعن و تشنیع بعض لوگوں کی طرف سے عام ہورہی ہيں  انہوں نے سلفیوں میں تفرقہ ڈال دیا ہےاور ان کے اتحاد کو پارہ پارہ کردیا ہے۔ باطل طعن درازیاں ہیں  جو کسی  دلیل پر استوار نہیں ، بلکہ  وہ سب منہج سلف کے خلاف  طریقے پر استوار ہیں، بلکہ سلف کیا خلف تک  اس قسم کے اسالیب استعمال کرنے سے حیاء کریں۔

پس میں وصیت کرتا ہوں سنیگال کے سلفیوں کو کہ آپس میں مل جل کر رہیں، اور کسی کا بھی قول جو دوسروں پر طعن کرتا ہے قبول نہ کریں  جب تک ا س پر واضح اور کھلے دلائل نہ پیش کیے جائيں۔ لیکن حال یہ ہو کہ طعن کرنا بنا دلائل کے  تو یہ ظلم ہے، جسے قبول نہیں کیا جاسکتا بلکہ اہل بدعت تک اسے قبولنے سے انکاری ہوتے ہیں(چہ جائیکہ اہل سنت ایسی ردود کو قبول کریں)۔

لہذا اللہ سے ڈریں اور منہج سلف پر گامزن رہیں۔  اور وہ یہ ہے کہ  کسی شخص کا کسی دوسرے شخص پر کلام یا کسی جماعت یا جماعتوں پر کلام  اس وقت تک قبول نہ کریں  جب تک اس کے دلائل و براہین نہ پیش کیے جائیں۔ بلکہ (جو بلادلیل ردود کرتا ہے) اس کے اس باطل منہج کا خود اس پر رد کرنا واجب ہے۔

اللہ آپ سب کو برکت دے اور توفیق دے۔

وصلی اللہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم۔

September 8, 2018 | الشيخ ربيع المدخلي, عقیدہ ومنہج, مقالات | 0

tawheedekhaalis is on Mixlr

Tawheedekhaalis.com

Tawheedekhaalis.com