menu close menu

اگر کچھ سلفی بھائی اپنی سستی کے سبب کسی کا بائیکاٹ نہ کریں – شیخ ربیع بن ہادی المدخلی

If a few Salafee brothers don't boycott someone due to their own weakness – Shaykh Rabee bin Hadee Al-Madkhalee

اگر کچھ سلفی بھائی اپنی سستی کے سبب کسی کا بائیکاٹ نہ کریں     

فضیلۃ الشیخ ربیع بن ہادی المدخلی حفظہ اللہ

(سابق صدر شعبۂ سنت، مدینہ یونیورسٹی)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: کیسٹ بعنوان: لقاء مع الشيخ ربيع 1422۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام


بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال: بعض بھائی ایسے لوگوں سے ہجر (بائیکاٹ) کو روا نہیں رکھتے کہ جو سلفی دعوت کے خلاف جنگ تو نہيں کرتے البتہ ان کے یہاں کچھ تقصیر وکوتاہی ہوتی ہے بعض مواقف لینے میں یا مخالفین سے میل جیل میں، لیکن بعض ساتھی ایسوں سے بھی بائیکاٹ کرنے کے قائل ہيں، پس کیا یہ بات سلفیوں کے مابین اختلاف ونزاع کا سبب بننی چاہیے؟

جواب: میرے خیال سے دونوں طرف کے بھائیوں کو اعتدال اختیار کرنا چاہیے۔ طرفین کو چاہیے کہ اعتدال اختیار کریں اور امور میں میانہ روی سے کام لیں، اور ان میں مبالغہ آرائی نہ کریں، اور ان مشاکل کا علاج اچھے طور پر افہام وتفہیم کے ساتھ کریں، بارک اللہ فیک، بنا کسی ناراضگی وغصے اور بائیکاٹ کے۔ میرے بھائیوں کوشش کرو کہ آپ ان مسائل کو منہج سلف کی روشنی میں سیکھو۔ پھر ہم جس مؤقف اور مؤقف والوں کو سلفی منہج کی روشنی میں اس دعوت کے لیے زیادہ بہتر پائيں ان کی پیروی کریں۔ ساتھ ہی ایک دوسرے کو ایسے پیارے ومبارک اسلوب کے ساتھ اس کا قائل کرنے کی کوشش کرتے رہیں جو باہمی الفت کا سبب ہو اور اختلافات وجھگڑوں کا خاتمہ کرنے والا ہو۔ پس ان امور کو اچھی طرح سے سمجھو اور ان کا علاج حکمت واعتدال کے ساتھ کرو۔

اللہ تعالی سے دعاء ہےکہ وہ ہمیں اور آپ کو حق پر ثابت قدمی عطاء فرمائے۔ اور ہمیں اور آپ کو اختلاف کے ہر سبب سے دور رکھے۔ اور میں نے آپ کے لیے بیان کیا جو کچھ پہلے گزرا کہ اختلافات کے اسباب سے پرہیز کی کوشش کریں اور انہی میں سے یہ ہے جو میں نے ابھی بیان کیا ہے۔ لہذا اختلاف کے اسباب میں گھسنے سےبہت خبردار رہیں ہوشیار رہیں۔ اور اگر کسی سے ہوبھی جائے تو اس کا معالجہ حکمت، علم، صبر اور عقل سے کریں۔

September 26, 2016 | الشيخ ربيع المدخلي, سلفیت, عقیدہ ومنہج, مقالات | 0

tawheedekhaalis is on Mixlr

www.tawheedekhaalis.com

www.tawheedekhaalis.com