menu close menu

آیت تحکیم میں لفظ ’’الکفر‘‘ سے مراد – شیخ محمد بن ہادی المدخلی

Meaning of the word "Al-Kufr" in Ayat Tehkeem – Shaykh Muhammad bin Hadee Al-Madkhalee

آیت تحکیم میں لفظ ’’الکفر‘‘ سے مراد   

فضیلۃ الشیخ محمد بن ہادی المدخلی حفطہ اللہ

(رکن تعلیمی کمیٹی، کلیۃ حدیث شریف ودراسات اسلامیہ، مدینہ نبویہ)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: میراث الانبیاء ویب سائٹ: المراد بالكفر في الآية:﴿وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ)؟

پیشکش: میراث الانبیاء ڈاٹ نیٹ


بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال: یہ سائل اللہ تعالی کے اس فرمان: ﴿وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰىِٕكَ هُمُ الْكٰفِرُوْنَ﴾ (سورۃ المائدۃ: 44) (اور جو کوئی اللہ تعالی کے نازل کردہ  کے مطابق حکم نہیں کرتا تو ایسے ہی لوگ کافر ہیں) کے بارے میں پوچھتا ہے، کیا یہ کفر اکبر ہے یا اصغر؟

جواب: نہیں، یہ کفر دون کفر (کفر اکبر سے کم تر کفر ) ہے، جیساکہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث میں ہے، اور جمہور علماء اس کے قائل ہيں۔ اگرچہ یہ بات تکفیریوں اور خودکش دھماکے کرنے والوں کو پسند نہ آئے یا جو آج دہشتگرد کہلاتے ہیں، ہمیں اس سے غرض نہيں، حقیقت یہی ہے کہ یہ خوارج ہيں ۔ کیونکہ یہ نص ہے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف سے اور اسی پر اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ انہوں نے خوارج کا رد کیا کیونکہ انہوں نے اسی آیت کو لے کر اصحاب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکفیر کی۔تو پھر کسی حیرت کی بات نہيں کہ ان کے جانشین آج ہماری تکفیر کرتے پھریں۔

جب ان کے اسلاف اصحاب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس آیت کو بنیاد بناکر تکفیر کرسکتے ہیں جیسا کہ سیدنا ابن عباس اور ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا:

’’جو آیات کافروں کے بارے میں نازل ہوئیں انہیں وہ اہل اسلام پر فٹ کرتے‘‘([1])۔

تو پھر حیرت کی بات نہیں کہ یہ لوگ تکفیر کریں کیونکہ ان کے اسلاف نے تو اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکفیر کی، تو ہماری کیا حیثیت  اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے برابر میں۔

 


[1] صحیح بخاری ’’بَاب قَتْلِ الْخَوَارِجِ وَالْمُلْحِدِينَ بَعْدَ إِقَامَةِ الْحُجَّةِ عَلَيْهِمْ‘‘ میں تعلیقا ًذکر ہوا ’’وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَرَاهُمْ شِرَارَ خَلْقِ اللَّهِ، وَقَالَ إِنَّهُمُ انْطَلَقُوا إِلَى آيَاتٍ نَزَلَتْ فِي الْكُفَّارِ فَجَعَلُوهَا عَلَى الْمُؤْمِنِينَ‘‘۔

June 16, 2017 | الشیخ محمد بن ہادی المدخلی, عقیدہ ومنہج, قرآن وتفسیر, مقالات | 0

tawheedekhaalis is on Mixlr

Tawheedekhaalis.com

Tawheedekhaalis.com